24 اگست، 2024، 7:29 PM

لاطینی امریکی خطے سے متعلق ایران کی اسٹریٹجک پالیسی جاری رہے گی، ایرانی وزیر خارجہ

لاطینی امریکی خطے سے متعلق ایران کی اسٹریٹجک پالیسی جاری رہے گی، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے وینزویلا کے ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران نئی ​​حکومت کی لاطینی امریکہ کے علاقے بالخصوص وینزویلا کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹجک پالیسی کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، وینزویلا کے وزیر خارجہ نے سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی حکومت میں معاہدوں اور دوطرفہ تعاون کی دستاویزات دونوں ممالک کے حکام کے لیے خصوصی دلچسپی کا باعث ہوں گی۔ 

ایوان خیل پینٹو نے ایرانی صدر کو ان کے وینزویلا کے ہم منصب نکولس مادورو کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات کے ایجنڈے پر تعاون جاری رکھنے کے اپنے ملک کے عزم کا اعلان کیا۔ 

اس دوران عراقچی نے وینزویلا کے صدر اور وزیر خارجہ کے مبارکبادی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں نکولس مادورو کے دوبارہ منتخب ہونے کے موقع پر صدر پزشکیان کے مبارکبادی پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے اس دوست ملک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی مذمت کی۔ 

ایران اور وینزویلا کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے ایجنڈے پر مسائل کو آگے بڑھانے اور تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے اور بات چیت جاری رکھنے کے لیے دونوں حکومتوں کی آمادگی کا اظہار کیا۔

News ID 1926164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha